Home About Writers Blogs Magazine Gallery Contact
Login Register
Samajiyat

فرد سے ہی افراد بنتے ہیں____!

بنت اسلم برکاتی Jul 27, 2026 17 Views 1 min read

ایک میرے کرنے سے کیا ہوگا۔۔۔؟ میں کب تک اکیلے کام کروں۔۔۔؟ میں کیسے یہ کر سکتا ہوں۔۔۔؟ مجھ اکیلے سے یہ نہیں ہوگا۔۔۔ کوئی مددگار ہو تو بھلے ہی کر پاؤں۔۔۔

خدارا۔۔۔! ان بہانوں سے اب باہر نکلیں۔۔۔! آپ جتنا کر سکتے ہیں۔۔۔ اور جیسے کر سکتے ہیں۔۔۔ اتنا دین کا کام کریں۔۔۔ اور جی جان سے کریں۔۔۔!

یہ نہ دیکھیں کہ میں اکیلا ہوں۔۔۔؛ بل کہ یہ سوچ کر کام کریں۔۔۔ کہ میں ہی یہ کام کروں گا۔۔۔ اور اللہ کی مدد کے ساتھ مکمل بھی کروں گا۔۔۔ اور مرتے دم تک کروں گا۔۔۔

آپ کام کریں۔۔۔ یہ نہ دیکھیں کہ اکیلے ہیں۔۔۔ کیوں کہ *”فرد سے ہی افراد بنتے ہیں۔۔۔“* آپ قدم بڑھائیں گے۔۔۔، تو دوسرے آپ کے نقشِ قدم پر چلیں گے۔۔۔ جیسا کہ میرے امامِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا فرمان ہے: ”یہ خیال نہ کیجیے کہ ایک میرے کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ ہر ایک نے یوں ہی سمجھا، تو کوئی کچھ نہ کرے گا؛ بل کہ ہر شخص یہی تصور کرے کہ مجھ ہی کو کرنا ہے۔“
(حیاتِ اعلیٰ حضرت، جلد دوم، ص: 21)

اللہ کریم ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!