Meet our dedicated writers who contribute valuable knowledge, insights and inspiring content for the betterment of society.
35
Writers
18
Articles
15+
Countries
214
Readers
Nabeel ibn Ashraf
Writer
تعارف
میرا نام نبیل اشرف ہے۔ ابتدائی تعلیم میں نے سینٹ تھامس چرچ اسکول سے حاصل کی، جہاں سے آئی سی ایس ای (ICSE) بورڈ کے تحت بارہویں جماعت مکمل کی۔ اس کے بعد دینی تعلیم کے لیے جامعہ اشرفیہ، مبارک پور، اعظم گڑھ (اتر پردیش، ہندوستان) میں داخلہ لیا، جہاں سے درسِ نظامی کی تکمیل اور فراغت حاصل کی۔
فی الحال میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مقیم ہوں اور جامعۃ الأزہر کے کلیۃ أصول الدین میں اعلیٰ دینی و علمی تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔
مطالعہ، تحقیق اور دینی و فکری موضوعات پر تحریر میرا خصوصی شوق ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ علمی مباحث کو مستند، متوازن اور عام فہم انداز میں پیش کیا جائے تاکہ قارئین تک صحیح علمی رہنمائی پہنچ سکے۔
محمد فداء المصطفیٰ قادری
میں دارالہدیٰ اسلامک یونیورسٹی، کیرلا سے قراءت، درسِ نظامی (مولوی، عالم اور فاضل) کی تعلیم مکمل کر چکا ہوں، اور اس وقت اسی جامعہ میں دورۂ افتاء کا طالبِ علم ہوں۔
عصری تعلیم کے میدان میں، میں نے (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ) سے دسویں اور بارہویں جماعت کامیابی کے ساتھ مکمل کی، جبکہ (اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی) سے گریجویشن بھی مکمل کر چکا ہوں۔
مجھے اُردو زبان و ادب، تحقیق، تصنیف اور صحافت سے خصوصی شغف ہے۔ میرا عزم ہے کہ مستقبل میں (پوسٹ گریجویشن)، (بیچلر آف ایجوکیشن)، (سنٹرل ٹیچر ایلیجبلٹی ٹیسٹ) اور (یونیورسٹی گرانٹس کمیشن۔ نیشنل ایلیجبلٹی ٹیسٹ) جیسے اعلیٰ تعلیمی مراحل اور امتحانات کامیابی سے طے کر کے تدریس، تحقیق، تصنیف اور علمی و ادبی خدمات کے میدان میں مؤثر اور نمایاں کردار ادا کروں، اور علم و ادب کی ترویج کے ذریعے معاشرے کی مثبت فکری و تعلیمی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کروں۔
میرا نام محمد سلیمان رضا ہے۔ میں اس وقت جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں درجۂ فضیلت کا طالبِ علم ہوں۔ دینی علوم، خصوصاً قرآنِ کریم، حدیثِ نبوی، فقہ اور عربی زبان سے خصوصی شغف رکھتا ہوں۔ مطالعہ، تحقیق اور علمی و ادبی مضامین کی تحریر میرے پسندیدہ مشاغل میں شامل ہیں۔ میری خواہش ہے کہ علمِ دین حاصل کرکے اس کی اشاعت و خدمت کے ذریعے معاشرے کی اصلاح اور امتِ مسلمہ کی رہنمائی میں اپنا کردار ادا کروں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجھے اخلاص، علمِ نافع اور عملِ صالح کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
میں فقیر قادری محمد قاسم رضا امانتی فی الوقت دنیائے اسلام کی عظیم یونیورسٹی جامعۃ الازہر کے کلیہ اصول الدین میں متخصص فی الحدیث ہوں ،علوم حدیث،فقہ،سیرت نبویﷺ اور اسلامی تحقیقات سے خصوصی شغف رکھتا ہوں ۔عربی ،اردو،ہندی،اور انگریزی زبانوں میں دینی ترجمہ و تحقیق اور مستند علمی مواد کی ترویج کو اپنا مقصد سمجھتا ہوں ۔اللہ مجھے دین مصطفیٰ ﷺ پر تا دم حیات قائم و دائم فرمائے آمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین ﷺ